لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور سٹوری شیئر کی جس نے شائقین کرکٹ کو اداس کردیا، مگر اس کے برعکس نکلی اور ان کی بیٹی کے انتقال کی جعلی خبر پھیلا دی گئی۔
ڈیوڈ ملر نے اس پوسٹ پر اس بچی کے انتقال کی خبر دی اور اس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے زندگی میں ہر شخص اور چیلنج کو سینے سے لگایا اور مجھے سکھایا کہ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے۔
ڈیوڈ ملر کی طرف سے انسٹا گرام پر یہ اسٹوری لگانے کی دیر تھی کہ متعدد ویب سائٹس نے تصدیق کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس افسوسناک سٹوری کو بنیاد بنا کر جنوبی افریقی بیٹر کی بیٹی کے انتقال کی خبر چلا دی۔
یہ خبر جب متعدد ویب سائٹس پر شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا تک پہنچی تو حقیقت حال سے آگاہ کئی صارفین نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔
ایک بھارتی ٹی وی سے منسلک سپورٹس جرنلسٹ ابھیمنیو بوس نے بھی دیگر صارفین سے کہا کہ وہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ وہ بچی ڈیوڈ ملر کی پرستار تھی۔