کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے التواء کی افواہوں کے بے بنیاد قرار دے کر ان کی تردید کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق این اے 237 اور 239 کے ضمنی انتخابات مقررہ تاریخ کو 16 اکتوبر کو ہونگے، 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی حالات بہتر ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔