اداکارہ کومل میر نے وزن بڑھنے پر تنقید کرنے والے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا

Published On 22 April,2025 07:07 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کومل میرنے حالیہ وزن میں اضافے اور اس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ کومل میر ایک پوڈکاسٹ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے موضوع پر کھل کر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ میرا صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے مگر وزن جلدی بڑھ گیا اس لئے لوگ حیران ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزن بڑھنے کےتنازع کے بعد ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔

کومل میر کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ مجھے موٹا کیوں کہہ رہے ہیں؟ جب میں دبلی تھی، تب بھی لوگ تنقید کرتے تھے، میں صرف 6 کلو وزنی ہوئی ہوں اور وہ بھی ایک ڈرامہ کردار کے لئے یہ ایک اچھا پراجیکٹ تھا، جس کے لیے میں نے باقاعدہ وزن بڑھایا کیونکہ میں ہمیشہ سے انڈر ویٹ رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ میرے وزن پر تنقید کر رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ حسد نہ کریں۔ مجھے سانس لینے دیں، میں جِم جاؤں گی اور اپنا جسم ٹون کر لوں گی، ڈائیٹ پلان بھی جلد شیئر کروں گی۔