نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں، قانونی کارروائی کروں گی: ٹک ٹاکر سامعہ

Published On 22 April,2025 02:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ میری نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈز نے پھیلائیں جس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔

ٹک ٹاکر نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی، یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں، سامعہ حجاب نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے، ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے، میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔