ہانیہ عامر فلم سردار جی 3 میں دلجیت کیساتھ کس کردار میں نظر آئینگی؟ ناصر چنیوٹی کا انکشاف

Published On 21 April,2025 06:19 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی بھارتی پنجابی فلم میں ان کے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ناصر چنیوٹی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے جو بھارت جاکر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2024ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’’جٹ اینڈ جولیئٹ 3‘‘ میں بھی کام کیا جو کامیاب رہی اور فلم نے اچھا بزنس بھی کیا تھا جبکہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ آنے والی فلم ’’سردارجی 3‘‘ کا بھی حصہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں کامیڈین سے فلم ’’سردارجی 3‘‘ کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔

فلم میں ہانیہ عامر کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ پاکستانی کی سپر سٹار اور ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے۔