کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیارہیں۔
خلیل الرحمٰن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
ان کے مطابق انہوں نے اپنے ملک پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ غلط کیا گیا، جس کے بعد اب میں حب الوطنی کم ہوچکی ہے، انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ اس لئے بھارت میں کام کرنے کے لئے راضی نہیں ہوتے تھے کیوں کہ وہاں ہمارے لوگوں اور ہیروز کی عزت نہیں کی جاتی۔