لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک فلم کمپنی کھولنے کا اعلان کیا ہے جو اسلاموفوبیا اور اینٹی پاکستان سٹیریوٹائپ پراپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے کام کرے گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کھول رہی ہیں جو پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پنک لاما فلمز کے ذریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلاموفوبیا اور اینٹی پاکستان سٹیریوٹائپ پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے گا اور دنیا کو پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جا سکے گی۔
مہوش حیات کے مطابق ان کی فلم کمپنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔
خیال رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔