اداکار سعود نے اہلیہ جویریہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی

Published On 28 June,2023 09:26 pm

جدہ: (دنیا نیوز) پاکستان فلم اور انڈسٹری کے معروف اداکار سعود اور ان کی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔

حج کی ادائیگی کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے شوہر کے ہمراہ فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں عید کی مبارک باد دی۔

ادکارہ جویریہ سعود نے کہا کہ الحمداللہ ہم نے حج اکبر کی ادائیگی کر لی ہے، یہ ہماری زندگی کی سب سے پہلی اور خوبصورت عید ہے جو ہم مکہ مکرمہ میں منا رہے ہیں۔

اداکار سعود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اپنی قوم کیلئے بہت زیادہ دعائیں کی ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے۔