محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی تصدیق کردی

Published On 04 March,2023 05:58 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی۔

 

اداکار محب مرزا کی پہلی شادی 2005ء میں آمنہ شیخ کے ساتھ ہوئی تھی، محب مرزا اور آمنہ شیخ کی ایک بیٹی بھی ہے، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی کے درمیان سال 2019ء میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔

کچھ دن قبل اداکار محب مرزا نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی تاہم اس موقع پر انہوں نے اپنی دلہن کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں اداکار محب مرزا اور صنم سعید نے ایک ساتھ شرکت کی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔