زارا نور اور ہارون کادوانی کے نئے پراجیکٹ ’’ جھوم ‘‘ کا پوسٹر ریلیز

Published On 04 March,2023 02:11 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار ہارون کادوانی کے نئے پراجیکٹ ’’ جھوم ‘‘ کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ۔

زارا نور عباس کو ان کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کی وجہ سے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں اور وہ بہت کم وقت میں خود کو انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر منوانے میں کامیاب ہوئی ہیں، انہوں نے عہد وفا، پھانس اور حال ہی میں بادشاہ بیگم جیسے پراجیکٹس میں اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی ہے۔

دوسری طرف ہارون کادوانی پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہیں اور انہوں نے ٹیلی فلم ’ روپوش ‘ میں اہم کردار ادا کر کے انڈسٹری میں انٹری دی ہے ۔

دونوں ستارے جلد ہی ایک نئے پراجیکٹ ’ جھوم ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جسے انتہائی باصلاحیت مصنف ہاشم ندیم نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات علی فیضان نے دی ہیں۔

ہارون کادوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں ’ جھوم ‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ محبت میں مگر دنیا الگ، جھوم کی دنیا میں ایک ناقابل فراموش سفر کے لیے تیار ہو جائیں‘ ۔

رپورٹس کے مطابق جھوم ایک بڑا پروجیکٹ ہو گا اور پروجیکٹ کی پروموشنز شروع ہو چکی ہیں۔