امریکی اداکار ٹام سائز مور دماغی مرض کے باعث چل بسے

Published On 04 March,2023 01:50 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلموں سیونگ پرائیویٹ ریان اور بلیک ہاک ڈاؤن میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور امریکی اداکار ٹام سائزمور 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائزمور کو 18 فروری کو دماغی انیو ریزم (ایک دماغی مرض) میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ پچھلے کئی دنوں سے کومہ میں تھے۔

اداکار کے منیجرچارلس لاگو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعے کے روز بربینک، کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ کومہ کی حالت میں انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ سائزمور کو 1990 کی دہائی میں فلموں میں فوجی، پولیس یا مجرم جیسے مختلف کررداروں سے شہرت ملی ان کی مشہور فلموں میں نیچرل بورن کلرز، پرل ہاربر اور ہیٹ شامل ہیں۔