کلبھوشن کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر مبنی پاکستانی فلم 'ڈھائی چال' کا ٹیزر جاری

Published On 04 March,2023 03:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبوشن یادو کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر بنائی گئی پاکستانی ایکشن فلم "ڈھائی چال" کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں شمعون عباسی، ہمایوں اشرف، عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی دہشت گرد کاروائیوں پر بنائی گئی ہے، فلم کے ٹیزر کو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایات تیمور شیرازی نے دی ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے، پاکستانی فلم ڈھائی چال کو ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے، فلم رواں برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔