آسکر 2023: دیپکا پڈوکون ایوارڈز میں میزبانی کریں گی

Published On 03 March,2023 03:13 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی جس کی میزبانی دیپکا پڈوکون کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوراڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں ہونے جارہی ہے، اس سال کی آسکر کی تقریب میں برطانوی نژاد پاکستانی اداکار رض احمد آسکر ایوارڈ کو پیش کریں گے، جبکہ ان کے علاوہ بھارتی اداکارہ دیپکا پاڈوکون، ڈوین جانسن، ایملی بلنٹ سمیت دیگر بھی اس ایوارڈ کو پیش کریں گے۔

آسکر کی تقریب کے دن بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ناچو ناچو کو بھی لائیو پرفارم کیا جائے گا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسی گانے پر فلم کے دونوں اداکار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن بھی ڈانس کریں گے۔

اس مرتبہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو بھی آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔