دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب، شوبر ستاروں کی شرکت

Published On 13 October,2022 12:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجابی فلم دی لیجنڈآف مولا جٹ کا پریمیئر شو لاہور میں ہوا، فواد خان، ماہرہ خان،شان سمیت اسٹار فلم ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

لاہور کے مقامی سینما میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک، نشو بیگم،ریشم،کبری خان، حیدر سلطان راہی، عدنان صدیقی، شان،گوہررشید، فارس شفیع، عامر قریشی،افتخار ٹھاکر، فلم ڈائریکٹر مسعود ملک، اچھی خان،بلال لاشاری اور فلم کی کاسٹ سمیت فلم انڈسٹری سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

پریمیئر شو میں سیاست دان مونس الہی اوررانا مشہود علی خان جبکہ نامور بیوروکریٹ کامران لاشاری خصوصی طور پر شریک ہوئے،فنکاروں نے شائقین کے ساتھ فلم کا پریمیئر شو دیکھااور اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ شائقین کو فلم خاصی پسند آئی، فلم کی کامیابی پاکستان فلم انڈسٹری کے عروج کی نئی داستان رقم کرے گی۔