مادھوری ڈکشٹ کاعلی ظفر کے گانے پر ڈانس وائرل

Published On 12 October,2022 01:40 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی ووڈ پر راج کرنے والی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شئیر کی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ علی ظفر کے گانے پر رقص کر رہی ہیں، جس کے کیپشن پر انہوں نے علی ظفر کے گانے کے الفاظ "تم سے ہی ہم کو پیار ہے" لکھے۔

پرفارمنس کو دیکھ کر جہاں دونوں ستاروں کے مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا وہیں علی ظفر بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔

علی ظفر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مادھوری کی ڈانس کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔