مولا جٹ سے پہلے زندگی میں کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی: اداکارہ ماہرہ خان

Published On 12 October,2022 09:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں زبردست کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مولا جٹ سے پہلے زندگی میں کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2022 میرے لیے بے شمار خوشیاں لے کر آیا ہے، اس برس 3 فلمیں ریلیز ہوں گی۔ نئی مولاجٹ میں مکھو جٹنی نے ہتھیار نہیں اٹھایا اگر مکھو کے ساتھ فلم میں ناانصافی ہوئی پھر تو ضرور اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔ میں نے مولا جٹ سے قبل زندگی میں کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی۔

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان سے عاطف اسلم، ہمایوں سعید اور فواد خان تک سب ہیروز کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا، سب میں کوئی نہ کوئی خاص بات تھی۔ کسی کا سٹائل اور کسی کی اداکاری نے متاثر کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ جب اچھا وقت ہوتا ہے تو شکر کرتی ہوں اور کڑے اور مشکل وقت میں صبر کرتی ہوں، یہ ہی والدین نے سکھایا۔ مجھ پر حسد کرنے والوں کو کہتی ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے ساتھی اداکار فواد خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں کام کیا تو وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہے، پنجابی ایکشن فلم میں کام کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن پنجابی فلم کی ہیروئن بنوں گی، مولا جٹ سے پہلے زندگی میں کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی۔