ممبئی: (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد بھارتی فلم چھیلو شو کا 10 سالہ ہیرو راہول کولی زندگی کی بازی ہار گیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراتی فلم چھیلو شو کو بھارت کی جانب سے اگلے سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجا گیا ہے اور یہ فلم بھارت میں 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے۔
راہول کولی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 10 سالہ اداکار راہول کولی فلم کی ریلیز سے قبل ہی چل بسے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راہول کولی کا انتقال 2 اکتوبر کو احمد آبادکے اسپتال میں ہوا اور وہ بلڈ کینسر سے نبرد آزما تھے۔