کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

Published On 06 March,2021 11:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر کرنے والی کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق روزی گیبریل سے شادی کرنے والے عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے ،عدیل میر بھی موٹو ٹوریسٹ ہیں۔

روزی گیبریل نے انسٹاگرام پراپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آﺅں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاﺅں گی۔ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرابہترین دوست اور ساتھی ہو، اس لئے میں پاکستان آئی۔

واضح رہے کہ خاتون بائیکرروزی گیبریل نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا، روزی گیبریل موٹر سائیکل پر پورا پاکستان گھوم چکی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک علاقے ایکسپلورکئے اور بہت متاثر ہوئیں۔