انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بیٹی کا نام ’وامیکا‘ رکھ دیا

Published On 01 February,2021 04:43 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کا نام ’وامیکا‘ رکھ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹا گرام پربیٹی کا نام رکھتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں زندگی میں محبت، ایک دوسرے کی موجودگی اورشکرگزاری کے ساتھ زندگی بسرکررہے تھے لیکن ہماری چھوٹی سی بیٹی نے ہمیں بالکل ایک نئی زندگی دے دی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں ہم آنسو، ہنسی، پریشانی، نعمتیں، جذبات، یہ سب کچھ چند منٹوں میں ہی محسوس کرلیتے ہیں۔

اداکارہ نے ایک بارپھرمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں اورنیک تمناؤں کا بے حد شکریہ۔