اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ کیساتھ چھٹی شادی کر لی

Published On 28 January,2021 10:37 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ کو دولہے بناتے ہوئے چھٹی شادی کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پامیلا اینڈرسن گذشتہ ماہ کے آخر میں اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دادا، دادی کی جائیداد پر شادی کی ہے جہاں میرے والدین کی شادی بھی ہوئی تھی اور وہ دونوں اب تک ایک ساتھ ہیں۔ انہیں محسوس ہوتا ہے اب ان کا سفر مکمل ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پامیلا اینڈرسن کی پانچویں شادی 12 دن بعد ہی طلاق پر ختم

خیال رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے اس سے قبل انہوں نے گذشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم اس کے 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی جبکہ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔