ارجن اور ملائکہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے

Last Updated On 27 October,2018 03:04 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اپنے رشتے کو بہت جلد شادی کانام دینے والے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن اور ملائکہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ارجن اور ملائکہ کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے تاہم اب بالی ووڈ میں عمر کے فرق کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جس کی مثال پریانکاچوپڑا اور نک جونز ہیں جن کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔