جنسی نہیں ،پروفیشنل ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا: روینہ ٹنڈن

Last Updated On 23 October,2018 02:48 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی می ٹو مہم کی حمایت کر رہی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی بھی شیئر کی ہے اگرچہ روینہ ٹنڈن نے پہلے ہی خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے بات کی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی می ٹو مہم کی حمایت کر دی۔ انہوں نے اپنی کہانی بھی شیئر کی ہے۔ روینہ نے پہلے ہی خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے بات کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ متعدد مردوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز انہیں دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں مدد دیتی ہیں تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویوں نے کچھ فلموں سے باہر کروایا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا تاہم پروفیشنل ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا۔