بالی وڈ میں ’’می ٹو‘‘ کے بعد ’’شی ٹو‘‘ مہم کی انٹری

Last Updated On 26 October,2018 02:48 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ انڈسٹری میں می ٹو مہم کیساتھ ساتھ ایک اور نئی مہم ’’شی ٹو ‘‘ شروع ہو گئی ہے، تنو شری دتہ کی جانب سے ہتک عزت کے الزام کے جواب میں راکھی ساونت نے اداکارہ پر جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات لگا دیئے۔

پریس کانفرنس میں راکھی ساونت نے تنو شری دتہ پر نشیلی سگریٹ پلانے اور جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا وہ مجھے پارٹی میں لے جاتی تھی اور وہاں نشیلی اشیا خود بھی لیتی اور مجھے بھی دیتی تھی۔

راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کا جنسی استحصال کیسے کر سکتی ہے؟ تو میں بتا دوں تنو شری دتہ کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر انہیں 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ فلم ہارن اوکے سے تنوشری دتہ کو نکالتے ہوئے ان کی جگہ راکھی ساونت کو دے دی گئی تھی۔