سونالی اور پریانکا نے رشی کپور کی عیادت کی

Last Updated On 10 October,2018 10:43 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار رشی کپور اس وقت امریکہ میں اپنے علاج کیلئے موجود ہیں، جہاں ان سے پریانکا چوپڑا اور سونالی باندرے نے عیادت کی۔

بالی وڈ کے سینئر اداکار رشی کپور بیماری کے باعث آجکل امریکہ میں زیر علاج ہیں۔ سونالی باندرے اور پریانکا چوپڑا نے ان سے ملاقات کی جس کے بعد نیتوسنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر سے ملاقات کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔