اداکارہ زرین خان کی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید

Last Updated On 07 October,2018 08:47 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔

 ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ہیئرسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے۔

دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔