بچپن میں تھوڑا باغی تھا، سیف علی خان

Last Updated On 03 October,2018 04:40 pm

ممبئی: ( آن لائن )بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جب چھوٹے تھے تو تھوڑے باغی تھے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ وہ روشن خیال اور دانش مند ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈاداکار سیف علی خان نے کہا کہ وہ اب روشن خیال اور دانش مند ہو گئے ہیں جو ان کے خیال میں کتابیں پڑھنے کی عادت، سوچ یا کئی گھنٹے تک عکس بندی کے انتظار اور غور و فکر کا نتیجہ ہے ۔