سپائیڈرمین ان ٹو دی سپائیڈر ورس کا نیا ٹریلر ریلیز

Last Updated On 03 October,2018 09:51 am

لاہور (دنیا نیوز ) سپائیڈر مین ایک بار پھر دشمنوں کے چھکے چھڑانے کو تیار ہے، ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ ایکشن مووی"Spider-Man: Into the Spider-Verse" کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

باب پرسیچیٹی اور پیٹر ریمزے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی
فلم Spider-Man: Into the Spider-Verse کی کہانی پیٹر پارکر نامی لڑکے کی ہے۔

مکڑی کی خصوصیات لئے یہ سپائیڈرمین برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔ اینی میٹڈ ایکشن فلم 14 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔