سلمان خان بچپن میں لڑکیوں سے ہچکچاتے تھے :سکول ٹیچر

Last Updated On 05 September,2018 03:05 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو آج لڑکیوں کے جھرمٹ میں گھرے رہتے ہیں ، سکول کے زمانے میں انتہائی شرمیلے اور لڑؑکیوں سے دور رہنے والے طالبعلم تھے۔

اداکار کو سکول کے زمانے میں پڑھانے والی خاتون ٹیچر نے بتایا کہ سلمان خان اپنی سائیکل پر سکول آتے اور اس دور میں ان کی لڑکیوں پر کوئی توجہ نہیں ہوتی تھی۔ وہ سکول کا وقت ہوتے ہی گھر سے سائیکل پر نکلتے اور وقت پر سکول پہنچ جاتے۔ ٹیچر کا کہنا ہے کہ لوگ سلمان خان کو غصیلا سمجھتے ہیں مگر وہ فطرتاً شرمیلا اور خاموش طبع انسان ہے۔