اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس سکواڈ تشکیل

Last Updated On 29 August,2018 07:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کا مشن، ضلع کورنگی میں پولیس نے شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیا کی چھینا جھپٹی کے سدباب کیلئے کوئیک رسپانس سکواڈ تشکیل دے دیا۔

کراچی پولیس نے کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا، آرمی سے تربیت یافتہ سکواڈ ضلع کورنگی میں 50 موٹر سائیکلوں پر گشت کرے گا۔ کوئیک رسپانس سکواڈ 15 مددگار سے منسلک ہوگا، واردات کی اطلاع ملتے ہی قریب ترین ٹیم جائے وقوع پر پہنچے گی۔ ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ پاک فوج سے تربیت یافتہ نوجوان کمانڈوز کے گشت سے وارداتوں میں کمی آئے گی۔