فیصل آباد:دوستی سے انکار، نوجوان کا لڑکی پرچھریوں سےحملہ

Last Updated On 29 August,2018 07:23 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر چھریوں سے حملہ کردیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نشاط آباد کے علاقے میں دوستی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو سہیل نامی ملزم نے سڑک پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور چھری برآمد کرلی ہے۔