فلم ''ایکوالائزر 2'' کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

Last Updated On 23 July,2018 03:21 pm

لاہور (دنیا نیوز ) ہالی وڈ فلم ''ایکوالائزر 2'' سینما گھروں پر چھاگئی، پہلے ہفتے میں ہی امریکی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، ایکشن، تھرلر ایکوا لائزر ٹو 'فلم بینوں کو بھاگئی، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس سے تین کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سمیٹ کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کی کہانی ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جواپنی دوست کے قاتلوں کی تلاش میں ہے۔

ہلکی پھلکی کامیڈٰ ی لیے میوزیکل فلم   ما ما میا   تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔

اینی میٹڈ فلم   ہوٹل ٹرانسلوانیا تھری   تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس نے رواں ہفتے دو کروڑ تیس لاکھ ڈالرز سمیٹے ہیں۔