ویڈیو گیم ''ہالو '' پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان

Last Updated On 29 June,2018 10:45 am

لاہور (دنیا نیوز ) ہٹ ویڈیو گیم ''ہالو'' پر اب ٹی وی پر دس قسطوں پر مشتمل ڈرامہ سیریز بنائی جائے گی۔

فوجی مشن پر   ہالو   ویڈو گیم دو ہزار ایک میں مائیکرو سافٹ کے ایکس باکس کنسول کے لئے بنائی گئی تھی، گیم کی دنیا بھر میں ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں جن کی مالیت پانچ ارب ڈالر سے زائد ہے۔

  ہالو   ٹی وی ڈرامہ سیریز پر کام اگلے برس شروع ہو گا، سیریز کیبل ٹی وی پر نشر کی جائے گی لیکن اس کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔