ممبئی: (روزنامہ دنیا) سلمان خان کی رشی کپور پر تنقید، بالی وڈ کے دبنگ خان کھل کر سامنے آگئے۔
بالی وڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملیز ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔ بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا لیجنڈ اداکار رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں جبکہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی عزت کروں، اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ان کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔