ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی عدالت نے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان تنویر اور امیر بخش کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے ملزم شاہد ریاض کو عمر قید اور 17 سالہ ملزم محمد محسن کو 31 سال قید کی سزا سنا دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے فیصلہ جاری کیا۔
ملزمان محمد تنویر، شاہد ریاض، امیر بخش اور محمد محسن کے خلاف 18 ستمبر 2022 کو مقدمہ درج ہوا، ملزمان کے خلاف دوہرے قتل امد کا الزام عائد کیا گیا۔
ملزم محمد تنویر کو محمد رمضان کے قتل پر سزائے موت، 5 لاکھ معاوضہ اور ملزم شاہد ریاض کو رمضان کے قتل میں عمر قید کے ساتھ 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
ملزم امیر بخش کو رضیہ بی بی کے قتل پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانہ، ملزم محمد محسن کو اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت 31 سال قید 3 لاکھ 40 ہزار جرمانہ کیا گیا۔