کوئٹہ: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقے سے 1270 کلو گرام چرس برآمد کی، گوادر کے ویران علاقے سے 800 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات کی برآمدگی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔