گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے کی کارروائیاں، ایف آئی اے ٹیم نے کامونکی اور پسرور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔
ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں انس اور ندیم شامل ہیں، ملزم انس کو کامونکی سے جبکہ ندیم کو پسرور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم انس مرکزی ملزمان خرم ججہ اور عثمان ججہ کا بہنوئی ہے، ندیم بڑا سہولت کار ہے جو خرم ججہ کے کہنے پر پیسے وصول کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، ایف آئی اے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہو گئی۔