لیہ : (دنیا نیوز) لیہ میں عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی پر آئے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، فریقین کے درمیان اراضی تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی۔