لاہورمیں شہری سے رشوت مانگنے والا اے ایس آئی گرفتار

Published On 27 September,2024 12:39 pm

لاہور: (دنیانیوز ) آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ، ایسا ہی کچھ لاہور پولیس کے اے ایس آئی وسیم کے ساتھ ہوا جس کو شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔

اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

رشوت کا پیغام شہری کی بجائے اعلیٰ افسر کو سینڈ ہو گیا جس پر اعلیٰ افسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔