کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 26 September,2024 02:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سڑک کنارے شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس کی پارٹی موقع پر پہنچی تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 3 پستول، گولیاں، نقدی، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزموں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔