کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ جیل ذرائع کے مطابق صوبے کی 12 جیلوں میں 2764 قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے، بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 2881 سے تجاوز کرگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں 472 قیدیوں کی گنجائش ہے ، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں 1090 افراد قید ہیں۔
سینٹرل جیل گڈانی اور ڈیرہ مراد جمالی میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، سینٹرل جیل مچ میں سزائے موت کے 73 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں۔
محکمہ جیل ذرائع کے مطابق 56خواتین اور 32 غیر ملکی اسیر بھی صوبے کی جیلوں میں قید ہیں۔