بہاولنگر: (دنیا نیوز) نجی سکول کے ٹیچر نے کمسن طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد کر کے بچے کو ادھ موا کر دیا۔
ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا نشانہ بننے والے 6 سالہ متاثرہ طالب علم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔