پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملے کا مقدمہ ن لیگی ایم پی اے کیخلاف درج

Published On 07 May,2024 05:35 am

پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے اپنے گھر پر حملے کے معاملے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے آصف خان کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دفعہ 148، 149، 452 اور 506 کے تحت مقدمہ تھانہ فقیرآباد میں درج کیا گیا، مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ 20 سے 22 افراد آصف خان کے ہجرے آئے اور گالم گلوچ کی، مسلح افراد نے ہجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔