اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں 4 بچوں کی ماں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون رقیہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، رقیہ بی بی کو اس کا خاوند تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ غربت کے باعث رقیہ بی بی اکثر پریشان رہتی تھی۔