فیصل آباد:(دنیانیوز) تاندلیانوالہ میں زہریلی دوا سے 5 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، پولیس نے پنسار گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جمبو بستی کے رہائشی شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی اور چار بچیوں نے نزلہ زکام کےعلاج کےلیے پنسارعبدالوہاب سے پھکی لی، دودھ میں پھکی ڈال کر پینے کے بعد تمام افراد کی حالت غیرہوگئی۔
مقدمے کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک بچی موقع پر جبکہ بیوی اور تین بچیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں، مقتول خاتون کے شوہر نے ملزم پر جان بوجھ کر زہر دے کر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس نے پنسارکے خلاف قتل، زہر دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج اور ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔