بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے تشدد کر کے مالک کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرایہ داروں میں جھگڑا شروع ہو گیا، اس دوران دونوں جانب کے افراد جمع ہو گئے، کرایہ داروں کے مبینہ تشدد سے مالک مکان موقع پر دم توڑ گیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔