جہلم:(دنیا نیوز) سول ہسپتال کی لیبارٹری کے واش روم میں کیمرہ نصب کرتے ملزم کو عملے نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے موبائل کو کیمرہ موڈ پر لگا کر خواتین کے واش روم میں لگا رکھا تھا، ملزم کے موبائل سے ایک خاتون کی ایک منٹ 33سیکنڈ کی ویڈیو بھی پائی گئی، ریکارڈنگ میں ملزم کی خفیہ جگہ موبائل کیمرہ نصب کرنے کی ویڈیو بھی موبائل سے ملی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عبدالرحمان نجی طبی ادارے میں پیرا میڈیکل سٹاف کا طالب علم ہے، تھانہ سٹی میں ڈی ایم ایس سول ہسپتال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔