بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار، بڑی کھیپ برآمد

Published On 13 March,2024 07:34 pm

جتوئی: (دنیا نیوز) تھانہ شہر سلطان کی حدود میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار ہو گیا، ڈی پی او مظفرگڑھ کی نشاندہی پر اسلحہ سمگلر سے ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او نے تھانہ شہرسلطان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ سمگلر سے 7 عدد رائفل ایس ایم جی بمعہ 5800 گولیاں، 110 میگزین، 4 عدد رائفل جی 3 بمعہ 200 گولیاں، 10 عدد میگزین برآمد ہوئے۔

ملزم سے 1 رپیٹر، 1900 کارتوس، 1 ڈبل بیرل رائفل، 1 سنگل بیرل رائفل اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے، مبینہ ملزم شفیق الرحمان جدید آٹو میٹک اسلحہ ہری پور سے کشمور لے کر جا رہا تھا۔