حیسکو میں تنخواہوں، پنشن، جی پی فنڈ کی مد میں اربوں کی کرپشن، 8 ملازم گرفتار

Published On 12 March,2024 09:14 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیسکو میں تنخواہوں، پنشن، جی پی فنڈ کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے سرکل حیدرآباد نے حیسکو آفس حسین آباد میں کارروائی کی، ایف آئی اے نے حیسکو کے 8 ملازموں کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق کرپشن میں 200 سے زائد حیسکو ملازم ملوث ہیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کرپشن میں ملوث ہونے والے ملازموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔