اے این ایف کی کارروائیاں، 125 کلومنشیات برآمد، 18ملزمان گرفتار

Published On 12 March,2024 09:17 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے13 کارروائیوں میں125 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 18 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، ملتان، پشاور، گجرات،چاغی، اسلام آباد، حیدرآباد، درہ آدم خیل، اٹک، جامشورو میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 105کلو  800گرام چرس، 7 کلو افیون ،7 کلو500گرام ہیروئن برآمد کی گئی ،ایک اور کارروائی میں ایک کلو700گرام آئس، ایک کلو مشکوک مواد برآمدکیاگیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں350 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔