24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت میں 435 وارداتیں رپورٹ

Published On 12 March,2024 07:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 24 گھنٹے کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 435 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق چور شہر کے مختلف علاقوں میں 16 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے گئے، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 30 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 39 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر8 شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔

پولیس کے مطابق 55 موٹرسائیکلیں، 2 کاریں، 5 دیگر گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ شہر میں متفرق چوری کی 280 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔